صنم جنگ کا موٹی خواتین کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے بڑا اقدام

تازہ ترین

تازہ ترین

صنم جنگ کا موٹی خواتین کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے بڑا اقدام
صنم جنگ کا موٹی خواتین کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے بڑا اقدام

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صنم جنگ نے موٹی خواتین کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے بڑا اقدام اُٹھایا ہے، اداکارہ کو بہت جلد نئے ڈرامہ سیریل ”مونا پیاری ”میں دیکھا جاسکے گا جس میں وہ ایک موٹی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

”پیاری مونا ”میں مونا کا کردار ایک ایسی موٹی لڑکی کا ہے جسے مسلسل مشکلات اور طعنوں کا سامنا صرف اس لیے کرنا پڑتا ہے کہ وہ معاشرے کے وضع کردہ خوبصورتی کے روایتی معیار پر پورا نہیں اترتی۔

اس ڈرامہ سیریل میں خصوصا ان لوگوں کی جانب بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اپنے موٹے جسم سے شرم محسوس کرتے ہیں اور پرکشش نظر آنے کے لیے وزن کم کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

انسٹاگرام پر صنم جنگ نے ”پیاری مونا ”کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ مونا کا کردار ادا کرنا نہ صرف کافی چیلنجنگ اور اس لیے بھی اہم تھا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سخت معیارات ہیں کہ عورت کو کیسا نظر آنا چاہیے خاص طور پر جب وہ مرکزی کردار میں ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کردار ادا کرنا ایک شعوری فیصلہ تھا کیونکہ ایک اداکار کے طور پر ہماری کچھ سماجی ذمہ داری بھی ہے۔اس ٹریلر میں تمام موٹے لوگوں کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے صنم جنگ مونا کے کردار کو بڑی مہارت سے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ صنم جنگ نے پر فیوم کا برانڈ لانچ کر دیا

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو کتنی موٹی ہو گئی ہو جیسے غیر مہذب تبصروں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو ذہنی طور پر بہت تکلیف دہ ہے۔

Related Posts