پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جسے دیکھ کر ان کے مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زندگی گلزار ہے کی اداکارہ صنم سعید نے ایک پراسرار تصویر شیئر کرتے ہوئے 17 نومبر کی تاریخ بتائی۔
معروف اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر میں تیار ہو اور 17 نومبر 2021 کے الفاظ لکھے ہوئے نظر آئے۔ صنم سعید نے کہا کہ کیا آپ تیار ہیں؟ کیونکہ ہم تو پہلے سے تیار ہیں۔
اداکارہ کے مبہم پیغام پر مداحوں کی بڑی تعداد تذبذب کا شکار اور حیران نظر آئی کہ صنم سعید آخر کیا کہنا چاہتی ہیں؟ کیا صنم سعید شادی کرنے والی ہیں یا یہ کسی آنیوالے پراجیکٹ کا نام ہے۔





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








