کٹی ٹانگ کا علاج جاری، سانگھڑ کی اونٹنی اپنے پیروں پر کیسے کھڑی ہوگئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Sanghar camel finally stands

کراچی: سانگھڑ کی اونٹنی جس کی ٹانگ مبینہ طور پر ایک زمیندار کے کہنے پر کاٹ دی گئی تھی، اس کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اینیمل شیلٹر ہوم جہاں کیمی نامی اونٹنی کا علاج کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اونٹنی آخر کار اس واقعے کے بعد پہلی بار اپنی تین ٹانگوں پر کھڑی ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کا ہے تھا کہ اونٹنی کو گزشتہ چند ہفتوں سے مساج اور فزیکل تھراپی دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اس کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اینیمل شیلٹر ہوم کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کیمی کی زخمی ٹانگ کا روزانہ پٹی لگا کر علاج کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک زمیندار نے مبینہ طور پر اپنے کھیتوں میں چارہ کھانے پر سزا کے طور پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

کٹی ٹانگ والی اونٹنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس نے ریاست کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 429 اور 34 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سانگھڑ میں ایک زمیندار کی جانب سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر زخمی کرنے کے لرزہ خیز واقعے کا نوٹس لیا۔ اس کے بعد اونٹ کو علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل 9 جولائی کو ایڈیشنل سیشن جج نے منگل کو سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے مقدمے میں چھ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے دریا خان شر، جعفر بٹ، عابد شر، عبدالشکور شر، گل بیگ لاشاری اور رستم شر کی دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

ایس ایس پی سانگھڑ کے مطابق چھ میں سے دو ملزمان عبدالشکور شر اور عابد شر نے تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Related Posts