سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔معاونِ خصوصی

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔معاونِ خصوصی
سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔معاونِ خصوصی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ہم تعمیر وترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا کہ ہم میگا پراجیکٹ (سی پیک) کیلئے پر امید ہیں کیونکہ چینی حکام نے رواں ماہ کی 23 یا 24 تاریخ کو 10ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا کہ چینی باشندوں اور سرمایہ کاروں کیلئے سیکیورٹی تشویشناک معاملہ ہے۔ ہم نے چینی حکام کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور اضافی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

سی پیک پر مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا10واں اجلاس قبل ازیں 16 جولائی کے روز شیڈول کیا گیا تھا تاہم اسے سیکیورٹی کے بعض معاملات کے پیشِ نظر ملتوی کردیا گیا۔ معاونِ خصوصی خالد منصور کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں جے سی سی کے 9مشترکہ ورکنگ گروپس ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران معاونِ خصوصی برائے سی پیک نے کہا کہ 10ویں مشترکہ جے سی سی اجلاس میں مختلف نئے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ سی پیک کے خلاف کام کرنے والی عالمی طاقتیں اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گی جبکہ پہلے مرحلے میں 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا کہ پہلے مرحلے کے 13ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے، جبکہ 12 ارب کے منصوبے تاحال پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل 1 سال میں متوقع ہے۔ دوسرے مرحلے  میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے شعبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے 4 روز تک گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

Related Posts