سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا،پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا، ثقلین مشتاق

تازہ ترین

تازہ ترین

saqlain mushtaq
سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا،پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا، ثقلین مشتاق

اسلام آباد: سابق کپتان جاوید میانداد اور معین خان کے بعد سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف بول پڑے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے جس کا پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف گھر کے میدان میں بری طرح ہاری جس پر کپتان سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اگر میں مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو میں سرفراز کو ایک سیریز کپتانی کے لئے مزید دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی 20اورٹیسٹ ٹیم کااعلان، سرفرازجگہ بنانے میں ناکام

دوسرا کے مؤجد نے بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے فیصلے پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی اس وقت بہت زیادہ تجربات کر رہا ہے اور بابراعظم کی بطور کپتان تعیناتی بھی ایک ایسا ہی نیا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اس سے قبل بابر نے ڈومیسٹک یا انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کی ہے، اس طرح کے تجربے اے ٹیم کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دینا ہوگا، وقاریونس

انہوں نے کہاکہ اس لیول کی کرکٹ میں ٹیمیں میچ جیتنے کی سوچ سے میدان میں اترتی ہیں خواہ ان کا مقابلہ دسویں نمبر پر موجود ٹیم کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے قومی ٹیم چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد سرفراز کو کپتانی اور ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا ہے۔

Related Posts