ثقلین مشتاق گھر پہنچنے توبیٹیوں نے کس طرح استقبال کیا،ویڈیووائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق جب 3 ماہ بعداپنے گھرپہنچےتو بیٹیوں نے ان کا میک اپ کرکے استقبال کیا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائر ل ہوگئی۔

ثقلین مشتاق کی جانب سے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر ایک ویڈیوشیئرکی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ انکی بیٹیاں ان کے سر کے بالوں اور داڑھی پر چھوٹے کلپس لگا رہی ہیں اورثقلین مشتاق انکی یہ محبت دیکھ کر پرسکون اندامیں دیکھائی دےرہےہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیوکوبہت پسندکیا جارہا ہے، یادرہےکہ ثقلین مشتاق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد 3 ماہ بعد گھر لوٹےہیں۔

Related Posts