ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ کا اختتام، منی سیریز میں کونسے 5 پیغامات دیے گئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف اداکارہ صبا قمر کا خواتین پر مبنی ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ ختم ہوگیا۔

ڈرامہ 7 اقساط پر مبنی تھا جس میں مختلف پیغامات دیے گئے، جن میں صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانا، انٹرسیکس کمیونٹی کے حقوق اور بانجھ پن جیسے مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔

آئیے اس ڈرامے میں دیے گئے 5 پیغامات پرروشنی ڈالتے ہیں:

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس پر 5 مقبول کورین ڈرامے جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہئیں

  • اگر کسی خاندان میں کوئی عورت کمارہی ہے تو اس میں شرم کی کوئی بات نہیں ہے۔
  • معاشرے میں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے جو کہ بچوں کو گود لیتے ہیں۔
  • شوہروں کو چاہئیے کہ وہ بچہ پیدا نہ ہونے کا الزام اپنی بیوی پر نہ ڈالیں۔
  • کسی بھی جنس کے خلاف امتیازی سلوک توہین آمیز ہے۔
  • ایسی خواتین جو افرادی قوت کا حصہ ہیں، اُن کے کردار پر سوال اٹھائے بغیر اُن کی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہئیے۔

Related Posts