ممبئی: بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک سال گزرجانے کے بعد دوبارہ خراج عقیدت پیش کیا
سارہ علی خان نے سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یقین نہیں ہوتا کہ آپ ہم میں نہیں ہیں۔
بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’جب بھی مجھے مدد، مشورے یا ہنسی کی ضرورت ہوتی تھی آپ ہمیشہ موجود رہتے تھے۔ آپ نے مجھے اداکاری کی دنیا سے متعارف کرایا‘۔
انہوں نے سوشانت کیلئے لکھا کہ سوشانت نے مجھے یہ باور کرایا کہ خواب سچ ہو سکتے ہیں، اور مجھے وہ سب کچھ دیا جو آج میرے پاس ہے‘۔
سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی یقین نہیں کرسکتی کہ آپ ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن یقین مانئے میں جب بھی طلوع ہوتے ہوئے سورج یا ستاروں کو دیکھتی ہوں تو یہی سوچتی ہوں کہ آپ ہم میں ہی موجود ہیں۔