امبانی خاندان کی تقریب، ہم نے سونا کھایا، ہر طرف ہیرے ہی ہیرے تھے۔ سارہ علی خان

تازہ ترین

تازہ ترین

سارہ علی خان
(فوٹو: منٹ)

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے امبانی خاندان کی تقریب میں روٹی کےساتھ سونا کھایا جبکہ ہر طرف ہیرے ہی ہیرے تھے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا (مڈ ڈے) سے گفتگو کے دوران اداکارہ سارہ علی خان نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جام نگر میں پری ویڈنگ تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا کہ انہوں نے ہمیں روٹی کے ساتھ سونا کھلایا  جبکہ ہر طرف ہیرے ہی ہیرے بکھرے ہوئے تھے۔

اپنے مذاق کی فوری طور پر وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ امبانی خاندان کی تقریب کافی خوبصورت اور مہمان نواز رہی۔ میں آننت امبانی کے ساتھ اسکول جا چکی ہوں اور رادھیکا مرچنٹ کی پرورش ہوتے ہوئے بھی دیکھی، میں انہیں قریب سے جانتی ہوں۔

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ نیتا میڈم نے جو دھیروبائی امبانی اسکول میں میری چیئر پرسن تھیں، اور ان کے علاوہ رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی نے مجھے گرمجوشی سے تقریب میں خوش آمدید کہا۔ تقریب میں ایک لمحے کو میں سب سے یاددگار قرار دوں گی۔

اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ پری ویڈنگ تقریب کے دوران ایک کاغذ پر سائن کرتے ہوئے رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی نے ایک دوسرے کو پیار بھری نظر سے دیکھا، یہ میری نظر میں تقریب کا یادگار ترین لمحہ تھا اور مجھ سمیت ہر شخص نے اس لمحے کو بے حد اہمیت دی۔

Related Posts