بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔سردار اختر مینگل نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا، رپورٹ آنے پر پتہ چلا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں درخواست کی ہے کہ حالیہ دنوں میں جتنے لوگ مجھ سے ملے، وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، اب تک 93 فیصد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال چھبیس فروری کو آیا تھا۔جبکہ وزیر اعظم کی کورونا وائرس کے حوالے سے حکمت عملی کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

Related Posts