سرفراز احمد کی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے منتخب اسکواڈ سے ملاقات ،مفید مشورے دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے
سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے

کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد کی انڈر19ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہونے والے اسکواڈ سے ملاقات ہوئی ،وکٹ کیپر بیٹسمین نے نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے تناظر میں مفید مشورے دئیے۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

ورلڈ کپ کے لئے منتخب کردہ اسکواڈ 10جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا جہاں میگا ایونٹ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔اس سے قبل پاکستان دو مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت چکا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہنا تھاکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے منتخب کردہ قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اورمیگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں کردار ادا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔

گزشتہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا، دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں کامیابی کے باعث کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ تھی جس کے باعث انہیں وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19 کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے،میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود، ،شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت بیشتر کھلاڑی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ذریعے ہی قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں،موجودہ قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں بھی کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو جلد قومی ٹیم کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

2006ء میں کامیابی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھاکہ وہ ورلڈکپ یادگار تھا، فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف لو اسکورنگ میچ میں کامیابی حاصل کرنا بڑی فتح تھی۔

Related Posts