سرگودھا : پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

Police decide to deal strictly with lockdown offenders in Lahore

سرگودھا شہر اور کوٹ مومن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار ساڑھے تین کلو سے زائد چرس اور  ناجائز اسلحہ2 پسٹل30بور، رپیٹر بندوق 12 بوربرآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہر میں تھانہ ساجد شہید پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر سنی رمضان عرف سائیں ولد محمد رمضان سکنہ گلوالا سے چرس1500گرام معہ پسٹل30بور اور بلال حسین ولد خالد امین سکنہ اسلام پورہ سے چرس1300گرام معہ پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ کوٹمومن پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مسعود عرف سعودی ولد محمد حیات سکنہ چاووال سے چرس800 گرام اور محمد صفدر ولد محمد خان سکنہ ہجن سے رپیٹر بندوق12بوربرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، پولیس کا سرچ آپریشن4 اشتہاری،4 منشیات فروش اور 10 مشتبہ افراد گرفتار

Related Posts