قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔
سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے، قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
13 ہزار انٹرنیشنل رنز: بابر اعظم پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے
مڈل آرڈر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز اسکور کئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








