سعودی عرب، پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر کی واپسی کی میعاد میں توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی میعاد میں توسیع کردی۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں سعودی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ جب کہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فرحہ، وہ فلم جس نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور پاکستان سے بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس رقم سے پاکستانی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے، البتہ سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

Related Posts