سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد ۔سعودی عرب
مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد ۔سعودی عرب

جدہ: سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے  مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دے دیا ہے تاہم مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہنے پر 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سماجی ذوق کی خلاف ورزیاں 19 سے بڑھ کر 20 ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے متعدد اراکین پارلیمنٹ پر جرائم کے الزامات ہیں۔ وزیر اعظم سنگاپور

واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل 2 نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں 19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔

Related Posts