سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 92 نئے کیسزرپورٹ ،تعداد 1104 ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Arabia reports 92 new coronavirus cases, tally rises to 1104

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 92 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعدکیسزکی مجموعی تعداد 1104 ہوگئی ۔92 کیسزمیں سے 46 ریاض میں ، 19 مدینہ منورہ میں ، اور 10 قطیف میں پائے گئے ۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 1508 افراد متاثر، 12 جاں بحق

حکام نے بتایا کہ 46 ریاض میں ، 19 مدینہ منورہ اور 10 قطیف میں پائے گئے ،جدہ میں بھی سات ، دمام میں چار ، کیسزکی بھی اطلاع ملی۔

وزارت کے مطابق 92 نئے کیسزمیں سے 10 سفر سے منسلک ہیں جبکہ دیگر 82 افراد میں ایسے افراد شامل ہیں جن کا سابقہ متاثرہ افراد سے براہ راست رابطہ تھا۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ 45000 سے زیادہ افراد کا ٹیسٹ کیا ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد1104 ہوچکی ہے۔

Related Posts