ریاض: سعودی عرب یکم جنوری 2021 ء کے بعد شہریوں کی بیرون ملک آمد و رفت اور سمندری و ہوائی سفر پر پابندی ختم کردے گا۔
سعودی حکومت کورونا پر قابو پانے میں پیشرفت کےبعد جلد ہی عمرہ شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کرے گی،سعودی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد عمرہ کی ادائیگی پر پابندی ختم کی جائیگی۔
یکم جنوری 2021ء کے بعد شہریوں کو زمینی ، سمندری اور فضائی راستوں سے بھی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی اور تمام داخلی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
سفر کی معطلی ختم کرنے اور زمینی ، سمندری اور ہوائی نقل و حمل کی اجازت کی حتمی تاریخ کا اعلان یکم جنوری 2021ء سے قبل صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 91 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 28ہزار ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








