سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے آڈیو ویژوئل میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ مملکت میں سینما گھر کھلنے کے بعد سے 51 ملین ٹکٹ فروخت ہوئے اور مملکت کو سینما سےحاصل ہونے والی آمدن 3 ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔
مملکت میں ڈسپلے اسکرینوں کی تعداد 620 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مملکت میں سینما گھروں کی تعداد 69 سے تجاوز کر گئی۔ سینما گھروں کی نشستوں کی 64,000 سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے 20 سے زیادہ شہروں میں 7 سے زیادہ سینما آپریٹرزکام کررہے ہیں۔

آڈئو وژول اتھارٹی نے بتایا کہ دکھائی جانے والی سعودی فلموں کی تعداد سے تجاوز کر گئی، جب کہ باکس آفس پر “ٹاپ گن: ماورک” سب سے دیکھی گئی فلم قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم کی بارہ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور 84 ملین ریال سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








