سعودی عرب کی آئل کمپنی دنیا کی سب سے بڑی منافع بخش کمپنی بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو دنیا کی سب سے بڑی منافع بخش کمپنی بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مالی سال 2022-23 میں ریکارڈ منافع ہوا ہے جس کے بعد آرامکو گزشتہ 12 ماہ میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔

فوربز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی آرامکو ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی قرار پائی ہے حالانکہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سال بہ سال کی بنیاد پراس کے منافع میں 38 فی صد کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی کوریا کے ہیکرز نے پچھلے پانچ سالوں میں 2 بلین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی، رپورٹ

گزشتہ 12 ماہ کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق پانچ مئی 2023 تک سعودی عرب کی ملکیت تیل کمپنی کو 156.36 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا۔

ترجمان آرامکو کا کہنا ہے کہ آمدن میں کمی خام تیل کی کم قیمتوں اور ریفائننگ اور کیمیکل مارجن میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔سعودی آرامکو نے دوسرے نمبر پر امیرترین کمپنی ایپل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ منافع کمایا۔ایپل کا منافع 94.32 ارب ڈالر تھا۔

فوربز نے بتایا کہ ایگزون، الفابیٹ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، چائنا کنسٹرکشن بینک اور شیل دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

Related Posts