سعودی تیل کمپنی آرامکونےایک اور سنگ میل عبور کرتےہوئے 3 ارب شیئرز فروخت کرکے ساڑھے 25 ارب ڈالرز یعنی 40 کھرب پاکستانی روپے حاصل کرلیے۔
سعودی کمپنی نے فی شیئر کی قیمت 32 ریال رکھی ہے اور ایک فرد کو صرف 1500 شیئرز دیے جائیں گے اور اب تک05 لاکھ 56 ہزار افراد نے آرامکو کے شیئرز خریدےہیں،انفرادی طور پر ایک شخص کو 15 سو شیئرز دیئے جائیں گے جس کی مالیت 48 ہزار ریال ہو گی۔
انفرادی طور پر خریدے جانے والے حصص کی مجموعی مالیت 49 ارب 18 کروڑ 74 لاکھ 37 ہزار 760 ریال رہی،سعودی عرب میں تمام بینکوں کو اس بات کی اجازت دی گئی تھی کہ وہ اپنے صارفین کو آرامکو کے شیئرز فروخت کریں۔
سعودی تیل کمپنی آرامکو نے اپنے 3 ارب شیئرز مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں جو کہ کُل حصص کا ایک اعشاریہ 5 فیصد ہیں جبکہ کمپنی کی مالیت اس وقت ایک اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالرز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی آرامکو کے حصص کی ابتدائی فروخت کے لیے اداروں سے19.45 ارب ڈالر وصول
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








