کراچی: سعودی حکام کی جانب سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کر دیاگیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 100 سے زائد مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ زیادہ تر مسافر ویزے کی معیاد اور اقامہ ختم ہونے پر سعودی عرب میں مقیم تھے۔ 20 مسافروں کو پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کیخلاف مقدمات جھوٹے تھے، مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا، نواز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20مسافر سعودی عرب کی جیل میں مختلف الزامات کے تحت قید تھے۔ باقی مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








