سعودی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنیکی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنیکی اجازت دیدی
سعودی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنیکی اجازت دیدی

ریاض: سعودی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فیصلے کا اطلاق عمرے کیلئے اخراجات میں کمی لانے کی غرض سے کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین شریفین کی جانب سے اپنے پیغام میں سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ کوئی بھی خاتون محرم کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب آسکے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نائیجیریا کشتی حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی

سعودی وزیرِ حج و عمرہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب آنے والی خواتین کیلئے محرم کی شرط ختم کر رہی ہے۔ خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

وزیرِ حج و عمرہ نے کہا کہ دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ عمرہ ویزے کی تعداد بھی مقرر نہیں کر رہے۔ تمام تر اقدامات کامقصد حج و عمرہ کے اخراجات کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجدالحرام کو توسیع دینے کے منصوبے کی لاگت 200 ارب سعودی ریال سے تجاوز کرچکی، جو مسجد الحرام کی توسیع کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ عازمینِ حج و عمرہ کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس استعمال کیے جائیں گے۔ 

Related Posts