راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی امور میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبد اللہ الثیبی جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچےجہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور تربیتی تبادلہ پروگرام سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران سعودی میجر جنرل نے خطے کے امن و استحکام کےلئے افواج پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے سعودی دفاعی افواج کی استعداد بڑھانے کےلئے پاک فوج کے تعاون کا یقین دلایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








