آج بروز منگل 8 جولائی 2025 سعودی ریال کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ترین تبادلہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی خریداری کی قیمت 76 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 76اعشاریہ 35 روپے ہے ۔ انٹربینک مارکیٹ میں خریداری کی قیمت 75اعشاریہ 78 روپے اور فروخت کی قیمت 75اعشاریہ 91 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کے لیے سعودی ریال کی قیمت تبادلہ غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ لاکھوں پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں مقیم ہیں، جہاں سے آنے والی ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کا بڑا سہارا ہیں۔
سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ان ترسیلات کی مالیت بڑھا دیتا ہے، جو نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرتا ہے بلکہ مہنگائی کے دباؤ کے مقابلے میں روپے کی قدر کو سہارا دینے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کرنسی ایکسچینج کا عالمی معیشت میں اہم کردار ہے، اور پاکستان جیسے ممالک کے لیے اس کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔ یہ عمل ایک ملک کی کرنسی کو دوسرے ملک کی کرنسی میں تبدیل کرنے پر مشتمل ہوتا ہے، جو بین الاقوامی تجارت، سفر اور سرمایہ کاری کو ممکن بناتا ہے۔
پاکستان میں کرنسی ایکسچینج کی شرح اس بات کا تعین کرتی ہے کہ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر، اماراتی درہم یا سعودی ریال جیسے غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں کتنی قدر رکھتا ہے۔
گزشتہ مالی سال 2024-25 کے گیارہ مہینوں کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں 28اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 35 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔
اس عرصے کے دوران یعنی جولائی 2024 سے مئی 2025 تک، صرف مئی میں بھیجے گئے ترسیلات 3اعشاریہ 69 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جولائی تا مئی 2025 کے دوران 34اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی مجموعی ترسیلات موصول ہوئیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والے 27اعشاریہ 1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 28اعشاریہ 8 فیصد زائد ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








