سعودی ریال کی قدر مستحکم! آج اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک کے تازہ ترین نرخ

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Riyal to PKR rates – Today November 27, 2025
(فوٹو؛ فائل)

بدھ 27 نومبر 2025 کو سعودی ریال نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں اپنی قدر برقرار رکھی۔ غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں کے دوران کوئی نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا اور مارکیٹ عمومی طور پر مستحکم رہی۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 75اعشاریہ 05 اور قیمت فروخت 75اعشاریہ 50 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ روز کے نرخوں کے قریب رہی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کے روز ریال کی قیمت میں کوئی بڑا اضافہ یا کمی نہیں دیکھی گئی اور مجموعی طور پر ریٹ مستحکم رہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی سعودی ریال کے نرخ معمول کے مطابق رہے، جہاں بینکوں میں قیمت خرید 74اعشاریہ 77 روپے اور قیمت فروخت 74اعشاریہ 91 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مالی ماہرین کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں استحکام درآمدی ادائیگیوں کے متوازن رہنے اور مجموعی معاشی صورتحال کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

پاکستان میں فارن ایکسچینج مارکیٹس صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کام کرتی ہیں اور اسی دوران مختلف کرنسیوں کے نرخ عالمی اور مقامی مالیاتی سرگرمیوں کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔

دن کے اختتام یعنی 5بجے طے پانے والا ریٹ اگلے روز کی اوپننگ قیمت تصور کیا جاتا ہے جس سے کرنسی کے مجموعی رجحان کا تعین ہوتا ہے۔

Related Posts