کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چین سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہوئی ہے جو قرضوں کی ادائیگی کیلئے دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ مرکزی بینک نے حکومتِ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے رواں ہفتے کے دوران چینی بینکوں سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول کی جس سے مجموعی وصولیوں میں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ 23 جون سے لے کر اب تک کم و بیش 3 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی جبکہ چینی بینکوں سے وصول کی گئی 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی رقم ملکی قرضوں کو اتارنے میں معاون ثابت ہوگی۔
SBP has received $1.3 billion as GOP loan disbursements from Chinese Banks this week. This brings the total amount of official inflows received since 23rd June 2020 to around $3 billion.
— SBP (@StateBank_Pak) June 30, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی جبکہ دونوں جانب سے فی ادارہ 50 کروڑ ڈالر وصول ہوئے۔
پاکستان کو تازہ ترین قرض کی صورت میں 2 بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے5 روز قبل کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 1 ارب ڈلر وصول ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے 1 ارب ڈالر کی رقم وصول کر لی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








