سپریم کورٹ، مندر پر حملہ از خود نوٹس کیس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ، مندر پر حملہ از خود نوٹس کیس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ، مندر پر حملہ از خود نوٹس کیس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کیخلاف از خود نوٹس کیس میں آئندہ ہونے والی سماعت پر متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرلیا۔

جبکہ سپریم کورٹ نے ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رحیم یار خان میں مندر پر حملے کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عدالت میں اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مندر پر حملہ کرنے والے 95 افراد کو گرفتار کیا، ان کی چہرہ شناسی کیلئے نادرا سے معاونت لی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں سب کے چہرے واضح تھے، جو پہچانے جاسکتے ہیں، آپ نے نادرا کو خط لکھ دیا ہوگا اور نادرا کی مرضی ہے، دو سال بعد جواب دے، پولیس کا کام خط لکھنا نہیں، خط بابو لکھتے ہیں، پولیس نے کارروائی کرنا ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ نے گرفتار ملزمان کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب بھونگ کے علاقے میں ڈاکووں کیخلاف کاروائی کریں۔

مقامی شخص کی جانب سے پولیس تھانے کیلئے 5 ایکڑ زمین دینے کی پیشکش پر غور کیا جائے، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا، صرف محکمانہ کارروائی کافی نہیں بلکہ اس کو گرفتار ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائے جائیں گے، وزیر اعظم

Related Posts