خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

Housing Scandal: AC to hear Khawaja brothers’s case today

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت آج ہوگی ،سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 فروری کو سماعت کرے گا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی تھی۔

عدالت نے اشتر اوصاف کی بیماری کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی تھی۔

مزید پڑھیں: سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی اور انتظامی گراوٹ کے ریکارڈ قائم کیے۔خواجہ سعد رفیق

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے حوالے سے نیب میں کیس چل رہا ہے۔

Related Posts