اسکارلٹ جانسن کی نئی فلم بلیک وڈو کا ایک اور پرومو ریلیزکردیا گیا، فلم میں امریکی اداکارہ نے ایک جنگجو کا کردار نہایت خوبصورتی سے اداکیا ہے۔
اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے فلم میں نتاشہ کا کردار نبھایا جو سابق سوویت جاسوس تھی اور اس فلم کے نئے پرومو اور ٹریلر نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔
ایرک پیئرسن کے لکھے ہوئے اسکرین پلے کے ساتھ کیٹ شارٹ لینڈ کی زیرقیادت اس فلم میں خانہ جنگی دکھائی گئی ہے ،فلم میں یکم مئی 2020 کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اب یہ 9 جولائی 2021 کو ریلیز کی جائیگی۔
گزشتہ روزمعروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے تھائی زبان کی سنسنی خیز فلم گھوسٹ لیب آئندہ ماہ 26 مئی کے روز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ جی ڈی ایچ کی پیشکش گھوسٹ لیب نامی فلم کے عالمی حقوق حاصل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کی ہدایات پوین پورجتپانیا نے دیں جس میں تھائی زبان کے اہم فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
گزشتہ روز ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر نیٹ فلکس نے گھوسٹ لیب کا ٹریلر جاری کیا جس میں سنسنی خیز مناظر دکھائے گئے۔ اب تک 1400افراد ٹریلر کو پسندیدگی سے نواز چکے ہیں۔