سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بدھ کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔

پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی 28 اپریل کو جاری کیے جائیں گے جب کہ کاغذات 10 سے 13 مئی تک بھرے جاسکیں گے۔ 14 مئی کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 سے 18 مئی تک ہو گی۔ 28 مئی کو انتخابی امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: گورنر بلوچستان ظہور آغا نے استعفیٰ دے دیا

اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایگزیکٹو حکام کو ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے یا کسی مخصوص امیدوار کے حق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ریاستی وسائل استعمال کرنے سے روک دیا۔

Related Posts