اسکول کے مالک نے خاتون ٹیچر سے شادی کیلئے اسکے بھائی کو اغواء کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

school owner kidnapped the female teacher's brother

کراچی : اسکول مالک کاٹیچر سے شادی کرنے کی کوشش میں شرمناک اقدام،ملزم نے خاتون ٹیچر کے 15سالہ بھائی کو ہی اغوا کرلیا، اے وی سی سی نے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے 18 مارچ کو اغوا ہونے والے 15 سالہ لڑکے کو بازیاب کرواکراغواء کی واردات میں ملوث نجی اسکول کے مالک فضل اورساتھی ارسلان کوگرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر 15 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل

ملزم فضل کےاسکول میں بازیاب ہونے والے مزمل کی بہن ٹیچر تھیں،ملزم فضل نےاسکول ٹیچر کے بھائی کو اغوا کے بعد تین لاکھ تاوان کامطالبہ بھی کیا،ملزم نے ہمدرد بن کر اسکول ٹیچر کو بچے کی بازیابی کے لیے رقم دینے کا بھی ڈھونگ رچایا۔

ملزم تاوان کی رقم ادا کر کے اسکول ٹیچر کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنا چاہتا تھا،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس تاوان کے لیے موصول فون کال ٹریس کر کے اسکول مالک کو ساتھی سمیت اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا۔

Related Posts