لاہور اور ملتان میں بھی آج سے اسکولز کھل گئے، پابندیاں برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Schools and Colleges Shut Down from Karachi to Kashmore, Strike May Extend Indefinitely
FILE PHOTO

اسموگ کی شدت میں کمی کی وجہ سے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بعد لاہور اور ملتان کے اسکولز بھی بدھ کے روز کھل گئے ، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بدھ کو 282 ریکارڈ کیا گیا۔

ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ کے تازہ ترین نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں تاہم اسکولوں کو اسموگ کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری اور نجی اسکولوں کو صبح 8:45 بجے سے قبل کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹاف اور طلباء کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ آؤٹ ڈور کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر ابھی بھی پابندی برقرار ہے۔

پنجاب میں اسموگ کے بعد ایڈز پھیل گیا! مریم نواز کس پر برہم؟

مزید برآں نوٹیفیکیشن میں اسکولوں کے اوقات کار کو کلاسوں کے شیڈول کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی وقت ٹریفک کے دباؤ سے بچا جا سکے۔

تعلیمی اداروں کو ہوا کے آلودگی کی سطح میں کمی کی وجہ سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس بہتری کے باوجود لاہور اب بھی دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ شہر ہے۔

صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس بدھ کی صبح 282 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سب سے زیادہ آلودگی شملہ ہل پر 523 ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد جیل روڈ پر 507، شاہراہ قائد اعظم پر 443، اور ڈی ایچ اے فیز 8 پر 229 ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts