صوبۂ سندھ کے محکمۂ تعلیم نے سردی بڑھ جانے کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبر غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولز یکم جنوری سے کھول دئیے جائیں گے۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری اسکولز کے ساتھ ساتھ نجی اسکولز کو بھی چھٹیوں کا یکساں شیڈول دیا گیا ہے جبکہ چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔
اسکول ایجوکیشن سیکریٹری کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اسکول 31 دسمبر تک بند رکھے جائیں اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اسکولوں میں درس و تدریس شروع کی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3جنوری سے بارشوں کے آغاز کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےگزشتہ روز بتایاکہ آنے والے دنوں میں کراچی میں مغربی ہوائوں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بارشیں ہونے کی وجہ سے 3جنوری سے شہر میں سردی مزیدبڑھے گی۔
مزید پڑھیں: 3جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








