سائنسدانوں نے بوڑھوں کو واپس جوان بناکرطب کے میدان میں تہلکہ مچادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Scientists Found a Way to Rejuvenate Old Human Cells

یروشلم : سائنسدانوں نے بوڑھوں کو جوان کرنے کا طریقہ ایجاد کرکے طب کے میدان میں تہلکہ مچادیا، درجنوں افراد بڑھاپے سے شکست دیکر دوبارہ جوان ہوگئے۔

یہ حیر انگیز کامیابی اسرائیل کے سائنسدانوں نے سرانجام دی ہے جس کی بدولت بوڑھے اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے۔طبی ماہرین نے اس طریقہ کار کے ذریعے بوڑھے افراد کو اپنی عمر سے 25 سال کم عمر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بوڑھوں کو جوان کرنے کا یہ عمل اسرائیل میں شروع کر دیا گیا ہےاور اس طریقہ علاج میں سائنسدان بوڑھوں پر آکسیجن تھراپی آزماتے ہیں اوراب تک تقریباً 35 لوگوں کو اس جدید تحقیق کے ذریعے جوان بنایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی کا کارنامہ، کورونا کی سستی ترین ویکسین تیار کر لی

بوڑھوں کو دوبارہ جوان بنانے کے اس منصوبے کے روح رواں اسرائیلی پروفیسر شئی ایفریٹی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے ذریعے بوڑھے افراد اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے ۔

پروفیسر شئی ایفریٹی کاکہنا ہے کہ جن افراد پر یہ آکسیجن تھراپی کا طریقہ استعمال کیا گیا ان کو تین ماہ تک اس علاج معالجے سے گزرنا پڑا اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ان کی عمریں اپنی اصل عمر سے پچیس سال کم نظر آتی ہیں۔

Related Posts