موت جلد لانے والی دل کی بیماری پر سائنسدانوں کا تشویشناک انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

دل کی بیماری
(فوٹو: ساؤتھ کوسٹ ہیلتھ)

کسی بھی انسان کی موت جلد لانے والی دل کی بیماری پر سائنسدانوں نے تشویشناک انکشاف کیا ہے۔ بیماری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح ناقابلِ تصور حد تک زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے برطانیہ میں حالیہ تحقیق کے دوران دل کی مہلک بیماری پر تشویشناک انکشاف کردیا۔ بیماری سے ہلاکتوں کی شرح اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی پہلے سمجھی جاتی تھی۔دل کے مریضوں کیلئے زندگی مزید مشکل ہوگئی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ خاص طور پر افریقی پس منظر رکھنے والے افراد میں دل کی بیماری سے ہلاکتیں زیادہ ہوتی ہیں۔یو سی ایل اور کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کی حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں دل کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔

دل کی بیماری سے ہلاکت کی شرح ماضی کے تخمینوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تحقیق کے نتائج جاما کارڈیولوجی میں شائع کردئیے گئے جس میں 4لاکھ 79ہزار 7سو 89افراد کی قلبی حالت کا مطالعہ کیا گیا ۔

محققین نے پایا کہ 1 ہزار افراد کے جسم میں جینیاتی مسائل موجود تھے جن کے نتیجے میں انہیں مہلک قلبی بیماری کا خدشہ ہے۔ افریقی پس منظور رکھنے والوں میں مہلک قلبی بیماریوں کی شرح کہیں زیادہ پائی گئی ۔

افریقی پس منظر رکھنے والے ہر 23افراد میں سے ایک یعنی 4اعشاریہ 3فیصد شرکائے مطالعہ میں ایسے جینیاتی مسائل پائے گئے جو دل کی مہلک بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ تمام تر تخمینے ماضی کی تحقیق کے مقابلے میں کہیں زیادہ نظر آتے ہیں۔

Related Posts