اسکوبی ڈو کارٹون  کے شریک تخلیق کار کین اسپیئرز انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

‘Scooby-Doo’ co-creator Ken Spears passes away

لاس اینجلس: اپنے دیرینہ ساتھی جو روبی کے ساتھ مل کر اسکوبی ڈو کے کردار کو تخلیق کرنیوالے کین اسپیئرز 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کین اسپیئرز کے بیٹے کیون نے میڈیا کوبتایا کہ کین اسپیئرز کا جمعہ کے روز کیلیفورنیا کے شہر برییا میں انتقال ہوگیا جبکہ اس سے 3 ماہ قبل ان کے ساتھ تخلیق کار جوروبی کا 26 اگست 2020 کو انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کین اسپیئرز بہت اداس تھے۔

12 مارچ 1938کو پیدا ہونیوالے ماہر تخلیق کار چارلس کینتھ اسپیئرز کارٹون کرداروں میں جدت پسندی کے حامی تھے، اینی میشن سے متاثر ہوکرلاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے جو روبی کے ساتھ ملکر اسکوبی ڈو کا کردار تخلیق کیا جو آج بھی بیحد مقبول ہے۔

مزید پڑھیں:نو منتخب امریکی نائب صدر فلسطین کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی۔اداکارہ اُشنا شاہ

کین اسپیئرز کے انتقال پر تخلیق کاروں نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کین اسپیئرز جیسے لوگوں صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کین اسپیئرز نے اپنے کام کی مہارت سے فرضی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا، ان کے کام کی وجہ سے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Related Posts