اسلام آباد: کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔
کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 40 ہزارکورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔
اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو دوسری کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاس منتقل کی گئی تھی، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائیگی، آسٹرازنیکا امریکا، یورپ، خلیج سمیت دنیابھرمیں تسلیم شدہ ہے، آسٹرازنیکا دائمی امراض، کمزورقوت مدافعت افراد اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لگائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








