پاکستان سے دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Another C-31 plane from Pakistan reached Kandahar with aid

کابل : پاکستان سے دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار پہنچ گیا، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا۔

پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سے آج دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلیکر افغان شہر قندھار پہنچ گیا جبکہ ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا۔پاکستانی سفیر کاکہنا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ طالبان کی جانب سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا دنیا بھر میں ان کے لیے خیر سگالی کے جذبات پیدا کرنے کا ذریعہ ہوگا۔ اگر طالبان دنیا کی توقعات پر پورا اترتے ہیں تو وہ اپنی اور ملک کے لئے سہولیات حاصل کرنے کا سبب بنیں گے۔

مزید پڑھیں:کابل میں خواتین کا مظاہرہ، کوریج پر گرفتار ہونے والے 2صحافیوں پر پولیس کا بد ترین تشدد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ دنیا کو افغانستان کی غیر مشروط مدد کرنی چاہیے تاکہ افغانستان کے عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

طالبان کا یہ بیان کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی خوش آئند ہے اور طالبان اپنی سرزمین کو بیرون دنیا کے خلاف استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں۔

Related Posts