دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی
دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

ہمبنٹوٹا: پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 1وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل افغانستان نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے رحمان اللہ کی سنچری کی بدولت پاکستان کو 301رنز کا ہدف دیاتھا، لیکن پاکستان نے 301رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے اما م الحق نے سب سے زیادہ اسکور 91رنز کئے، بابر اعظم 53جبکہ شاداب خان نے 48رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور آخری اوور میں نسیم شاہ نے شائقین کرکٹ کو آخری وقت میں ایشیا کپ کی یاد دلاتے ہوئے ایک اوور میں 11رنز بنادیئے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد اللہ کمال، عبدالرحمن، اکرام علی خیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:دوسرا ون ڈے، افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف

جبکہ پاکستانی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔

Related Posts