پی آئی اے کے ساتھ ایک ہفتے میں دوسرا شرمناک واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے کھسک جانے کا افسوس ناک اور شرم ناک سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دن ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں رفو چکر ہوگیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان  نے فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ کے کینیڈا میں سلپ ہونے اور بھاگ جانے کی تصدیق کردی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان کے مطابق ادارے کا ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ اس ہفتے کینیڈا میں غائب ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے۔

ترجمان کے مطابق اسی ہفتے ایک خاتون ائیر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہیں، جبکہ 2 سال کے عرصے میں پاکستان سے ٹورنٹو کی پروازوں پر تعینات پی آئی اے کے تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہو چکے ہیں۔

فضائی میزبانوں کے ترقی یافتہ ممالک میں سلپ ہوجانے کا یہ رجحان ملک اور پی آئی اے کیلئے بدنامی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

Related Posts