ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل بازیاب ہوکر بخیریت گھر پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل بازیاب ہوکر بخیریت گھر پہنچ گئے
ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل بازیاب ہوکر بخیریت گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل بازیاب ہوکر بخیریت گھر پہنچ گئے، ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے انے گھر پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

ساجد گوندل نے اپنی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر واپس آگئے ہیں اور محفوط ہیں، وہ ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جو ان کیلئے پریشان ہوئے اور ان کی بازیابی کے لئے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ ساجد گوندل کچھ روز پہلے اسلام آباد سے لا پتہ ہوگئے تھے، ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر سے ملی تھی۔ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا تھا کہ انہوں نے صحافی احمد نورانی کو اہم معلومات لیک کی تھیں۔

ایس ای سی پی میں آنے سے پہلے ساجد گوندل ایک صحافی کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے اچانک لاپتہ ہونے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے بھی ان کی بازیابی کے سخت احکامات جاری کیے گئے تھے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی ان کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

Related Posts