کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔
خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس آپریشن کے دوران 42 ہزار 200 لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق کارروائی سینئر افسران کی نگرانی میں کی گئی، جس میں کسٹمز کی ٹیموں نے مختلف خفیہ ٹینکوں اور عارضی اسٹوریج مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے غیر قانونی ڈیزل ذخیرہ کیا گیا تھا۔ برآمد شدہ ڈیزل کو بعد ازاں کسٹمز کے کیسپیئن اسٹیٹ ویئر ہاؤس کورنگی منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ نہ صرف قومی خزانے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ قانونی تجارت کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف “زیرو ٹالرنس” پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا تاکہ ملکی معیشت اور قانونی کاروبار دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








