پنجاب بھر میں دفعہ 144 کی مدت دوسری بار آٹھ دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ کے مطابق صوبہ بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
چار یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح صوبے بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔
تاہم شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین کے مواقع پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ پابندی ابتدائی طور پر 8 اکتوبر کو دس دن کے لیے نافذ کی گئی تھی، بعدازاں 18 اکتوبر کو اسے مزید سات دن کے لیے بڑھایا گیا تھا، اور اب ایک بار پھر آٹھ دن کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








