ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سکیورٹی فورسز
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈکیتیاں، 2 ملزمان گرفتار، 3 موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ملزمان سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی میں ملوث تھے۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے اپنے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہفتے کے روز کیا گیا تھا۔

قبل ازیں جنوبی وزیرستان میں منگل کے روز فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ آپریشن کے دوران کم از کم 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ شہید جوانوں میں کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض شامل تھے۔ 

Related Posts