شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشن کے دوران فورسز پر حملوں میں ملوث سات دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز کیے، کارروائی جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرکی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Related Posts