آواران : بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے،بھاری مقدار میں اسلحہ اور آلات مواصلات بھی برآمد کرلیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے ، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آلات مواصلات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔