راولپنڈی میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے ڈکیتی،مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

راولپنڈی :واہ کینٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے سکیورٹی گارڈ کو سر سینہ اور پیٹ میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔

واہ کینٹ میں مین جی ٹی روڈ پرواقع میاں جی پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل ھونڈا سی ڈی 70 پر سوار دو ملزمان ڈکیتی کی نیت سے پیٹرول پمپ پر آئے ،ان کے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی ۔

دن کی روشنی میں ڈکیتوں نے کیشئر سے 66 ہزار روپے لوٹے ،اس دوران سکیورٹی گارڈ محمد دین نے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت شروع کی تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

سکیورٹی گارڈ محمد دین کو سر سینے اور پیٹ میں گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر نوجوان دوشیزہ کو قتل کردیا

واقع کے تین گھنٹے کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی تب تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اب پولیس تو ناکام ہوچکی ہے ،رینجرز یا آرمی تحفظ دیں۔

Related Posts