چہلم کے موقع پر مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی رینجرز

تازہ ترین

تازہ ترین

چہلم کے موقع پر مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی رینجرز
چہلم کے موقع پر مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی رینجرز

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹرزمیں ایک اعلی سطح کا اجلاس ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی رینجرز کے زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی کراچی،ایڈیشنل کمشنر کراچی،ڈائریکٹر آئی بی، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی پی ٹریفک، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے صوبے بھرمیں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے چہلم کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مثر بنایا جائے گا تاکہ تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس اورجلوسوں کے داخلی وخارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکو مت سندھ کی جاری کر دہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گااور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ چہلم کے دوران صوبے بھر میں امن وامان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں قیام امن کے بعد صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے،ڈی جی رینجرزسندھ

اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Related Posts