کراچی: عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے لیئے سیکورٹی پلان تیار
کراچی: عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے لیئے سیکورٹی پلان تیار

کراچی:پولیس نے کراچی میں عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے لیئے سیکورٹی پلان تیار کرکے اخبار میں توجہ فرمائیں کا نوٹس جاری کردیا۔عید میلادالنبیؐ کے سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس میں پیدل آنے والے افراد کیلئے 8 مقامات بنائے جارہے ہیں۔

تمام شرکا واک تھرو گیٹ سے ہوتے ہوئے جلوس میں شامل ہوں گے۔ جلوس میں کسی بھی قسم کے اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، ٹرک، اونٹ گاڑیاں، 20 ویلر ٹرک، منی بس جلوس میں شامل نہیں ہوں گے۔

عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں نیاز باٹنے والے ٹرک جلوس کے کنارے میں کھڑے رہیں گے، مخصوص پاس والی گاڑیوں کو جلوس کی گزہ گار پر آنے کی اجازت ہوگی۔

سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں خواتین اور چھوٹے بچوں کے داخلہ پر پابندی ہوگی۔جلوس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، 12ربیع الاول کے جلوسوں کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

Related Posts