مشہورومعروف برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے ہمراہ اپنا نیا گانا لیٹ سمباڈی گو ریلیز کردیا ہے جس میں ان کی آنے والی میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک دکھائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کولڈ پلے کا البم سلینا گومز کے اشتراک کے ساتھ میوزک آف دی اسپیئرز نامی ریٹرو فیوچرسٹک وائب پر مبنی ہے۔ کرس مارٹن کے بیٹے موسس نے بھی البم کے ایک گانے میں کچھ بول گنگنائے۔
ناظرین کو مسحور کردینے والی 5دلچسپ نیٹ فلکس سیریز
گائیکی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ
کولڈ پلے کے نئے البم البم کے گیت ہیومن کائنڈ میں موسز کو یہ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں کہتا ہوں کہ میں جانتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ ہم صرف انسان ہیں۔ قبل ازیں 2019 میں کولڈ پلے نے اپنے مختلف دورے روک دئیے تھے۔
حال ہی میں یہ اعلان سامنے آیا کہ برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے اپنا آئندہ کنسرٹ کائنٹک فلورنگ پر کرے گا۔ جب فنکار فلور پر چھلانگ لگائیں گے تو بجلی پیدا ہوگی اور یہ دنیا کا سب سے پہلا ری چارج ایبل بیٹری شو ہوگا جس کیلئے سائنسدانوں سے خدمات حاصل کی گئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز کردی گئی جسے صرف 3 گھنٹوں میں 50 لاکھ سے زائد یو ٹیوب صارفین نے دیکھ لیا۔
بی ٹی ایس اور کولڈ پلے نے گزشتہ ماہ مشترکہ طور پر نیا گیت مائی یونیورس لکھا اور اس کی ویڈیو میں پرفارم کیا جسے پاپ پروڈیوسر میکس مارٹن نے پیش کیا، گانے کی ویڈیو میں صوتی اثرات اور ویڈیو افیکٹس کا بھرپور استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کولڈ پلے اور بی ٹی ایس کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








